کئی گھنٹوں سے بند سوات ایکسپریس وے ٹریفک کے لئے بحال

ویب ڈیسک: لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے بند سوات ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔ ایکسپریس وے کو مالاکنڈ پلئی کے مقام پر جزوی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق سڑک پر ملبہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور پشاور سے آنے والی ٹریفک کو پلائی انٹرچینج کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔ سوات سے آنے والی ٹریفک چکدرا کے مقام پر بند کر دی گئی تھی۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک سے ملبے کی صفائی کا کام مکمل ہوچکا، ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوام سے موسمی حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم