پاکستان سے برطانیہ کی حکومت نے برطانوی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے مزید 9 طیارے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
لندن میں برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے کی پہلی پرواز اس ماہ کی تیس تاریخ کو کراچی سے روانہ ہوگی جبکہ دوسری پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے روانہ ہوںگی۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں تقریبا پانچ ہزار برطانوی شہری موجود ہیں جنہیں وطن واپس لایا جائیگا۔ جبکہ تقریبا اڑھائی ہزار شہری پہلے ہی مختلف دس پروازوں کے ذریعے واپسی کیلئے اپنی بکنگ کراچکے ہیں جو رواں ماہ کی اکیس سے ستائیس تاریخ کے درمیان شیڈول ہیں۔ پروازوں کے دوسرے مرحلے میں2250 سے زائد برطانوی شہری پاکستان سے برطانیہ جائیں گے۔
Load/Hide Comments