رنبیر کپور عالیہ بھٹ

رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کا مذاق اڑانے پر معافی مانگ لی

ویب ڈیسک :بولی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کچھ دن قبل اپنی حاملہ اہلیہ عالیہ بھٹ کے حوالے سے کیے گئے مذاق پر معذرت کرلی۔رنبیر کپور نے چند دن قبل اہلیہ عالیہ بھٹ کے حمل پر پروگرام کے دوران مذاق کیا تھا۔دونوں میاں اور بیوی نے چند دن قبل اپنی آنے والی فلم براہمسترا کی پروموشن کے لیے ایک ساتھ اںٹرویو دیا تھا، جس دوران میزبان نے عالیہ بھٹ سوال کیا تھا کہ وہ اپنی فلم کی تشہیر میں دکھائی دیں گی، جس پر انہوں نے واضح جواب دینے کے بجائے سوالیہ انداز میں بتایا کہ وہ کیوں اپنی فلم کی تشہیر کو آگے نہیں بڑھائیں گے یا پھیلائیں گے؟
عالیہ بھٹ کے اسی جواب کے درمیان رنبیر کپور نے انہیں ٹوکتے ہوئے ان کے بڑھتے ہوئے پیٹ پر جملہ کہا تھا۔ارنبیر کپور نے اپنی اہلیہ کے بڑھتے ہوئے پیٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ کون شخص اس وقت زیادہ پھیل رہا ہے؟

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان