ایشیا کپ

ایشیا کپ، قومی کرکٹ ٹیم کی بھرپور تیاریاں دبئی میں جاری

ایشیا کپ شروع ہونے میں 2 دن جبکہ پاک بھارت ٹاکرے میں 3 دن باقی رہ گئے۔پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے پہلا ٹکراو 28 اگست بروز اتوار کو دبئی میں ہوگا۔ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے کا سب کو انتظار ہے، جس کے لئے قومی کرکٹ اسکواڈ کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی پہنچنے کے بعد ایک روز آرام کیا جبکہ اس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اگلے روز میدان پہنچ گئی اور اس نے بھرپور نیٹ سیشن کیا، اس دوران قومی کرکٹرز نے بیٹنگ ، بائولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بیٹرز کی تکینک کو بہتر بنانے اور دبئی کی کنڈیشنز اور وکٹوں کے مطابق شاٹ کھیلنے کے حوالے سے بتایا جبکہ بائولرز نے بھی اپنی مشقیں کیں

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا
مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بائولنگ کے شعبے پر بھی بھرپور توجہ دی قومی کرکٹ ٹیم کے حسب روایت فٹبال بھی کھیلا۔پاکستان اپنا دوسرا میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔