جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکلات کا شکار

مانچسٹر ٹیسٹ کے آغاز پر ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکلات کا شکار

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان مانچسٹر میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی ہے ،

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 77 رنز بنائے تھے اور اس کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے، جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر نے بارہ، ساریل اریوی نے تین، کیجان پیٹرسین نے اکیس، ایڈن مارکرم نے چودہ اور راسی وین ڈر ڈوسن نے سولہ رنز بنائے، کائل ویرینی چار اور سائمن ہارمر بغیر کوئی سکور بنائے وکٹ پر موجود ہیں،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا
مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

انگلینڈ کی جانب سے سٹیورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے دو دو جبکہ جیمز اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی، قبل ازیں صبح جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔