سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 5 ارب روپے مختص

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 5 ارب روپے مختص کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک: چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فی الفور 5 ارب روپے مختص کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ کی پائی پائی متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی، پوری مشینری مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد میں مصروف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت پنجاب کی پہلی ترجیح ہے، متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں میں پاک فوج کا تعاون لائق تحسین ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بی ایچ یو کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 5 افراد زخمی، ہسپتال منتقل