خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاریاں

خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاریاں، 8 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے

خیبر پختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری، مانسہرہ میں مہاندڑی کے مقام پر 8 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، تین کی لاشیں نکال لی گئیں، دیگرکی تلاش جاری ہے۔
ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں مہانڈری کے مقام پر سیلابی ریلے میں 8افراد بہہ گئے، ڈوبنے والوں میں سے تین خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں ڈوبنے والے دوسرے افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
کے پی میں بارشوں کے باعث ٹانک، جنوبی وزیرستان اور ژوب سے سیلابی ریلا ڈی آئی خان میں داخل ہوگیا، کلاچی، درابن اور پروا تحصلیوں کے درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے۔
ٹانک روڈ پر سی آر بی سی نہر کا پانی اوور فلو ہونے سے قریبی کالونیوں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ لوگ برساتی ریلوں سے بچنے کیلئے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔
سوات میں سیلابی ریلے سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جبکہ بارش کے بعد پلئی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والے سوات ایکسپریس وے کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، محسن نقوی