محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی سیلابی صورتحال میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سوات، دیر،چترال اور دیگر بالائی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جنوبی اضلاع اور بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش دیر میں 90 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ تیمرگرہ میں 80 ، کالام71 ، میرکھنی 55 ، مالم جبہ 54 اور ڈی آئی خان میں 51 ملی میٹر بارش ہوئی، دروش میں 42 ، چترال 32 ، بالاکوٹ 28 اور پشاور میں 7 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف