نوواک ڈچکووچ

نوواک ڈچکووچ رواں سال یو ایس اوپن نہیں کھیلیں گے

سربیا کے ٹینس سٹار نوواک ڈچکووچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز سے شروع ہونے والے سال کے آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن میں شرکت نہیں کرسکیں گے، یاد رہے کہ ویکسی نیشن تنازع کے باعث نوواک رواں سال آسڑیلین اوپن میں بھی اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کرسکے تھے جبکہ اکتوبر 2021 کے بعد سے امریکا نے بھی ان افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جنہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی ہے ، قبل ازیں امید کی جا رہی تھی کہ نوواک ڈچکووچ یو ایس اوپن کا حصہ ہونگے تاہم اب انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس سال یو ایس اوپن کیلئے امریکا نہیں جا سکوں گا، 35 سالہ نوواک اب تک اکیس گرینڈ سلام ٹینس اعزازات جیت چکے ہیں اور انہوں نے ریکارڈ قائم کرنے کیلئے مزید ایک اعزاز درکار ہے ، نوواک ڈچکووچ کا کہنا ہے کہ میں اپنی تیاری رکھوں گا اور جہاں بھی اچھے مقابلے کا موقع ملا بھرپور مقابلہ کروں گا۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان