اجزاء:
•آلو_____ آدھ کلو
•گھی_____ آدھ پاؤ
•پیاز_____ آدھ پاؤ
• زیرہ_____ 1 ٹی اسپون
•ادرک_____ 1 ٹکڑا
•نمک، مرچ_____ حسب پسند
•ہرا دھنیا_____ 1 گٹھی
•گرم مصالحہ پسا ہوا_____ 1 ٹی اسپون
•ہری مرچ_____ 2 عدد
•امچور_____ 1 ٹی اسپون
ترکیب:
آلو چھیل کر ابال لیں اور سل پر ان کو باریک پیس لیں۔
سل پر پیسنے کے بعد اس میں زیرہ ثابت ہی ملا لیں۔
گرم مصالحہ، نمک، سرخ مرچ امچور پیس کر اس میں ملا لیں۔
پھر دیگچی میں گھی گرم کر یں اور پیاز اور ادرک کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔
جب دونوں کا رنگ بادامی ہو جائے تو نکال کر رکھ دیں۔
پھر گھی میں باقی زیرہ ڈالیں اور تھوڑی دیر بعد مصالحے ملے ہوئے آلوؤں کا بھرتہ بھی ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں۔
پھر بادامی کیا ہوا پیاز اور ادرک بھی ڈال دیں اور تھوڑی دیر کے بعد اسے اتار لیں۔
نہایت لذیذ بھرتہ تیار ہے
Load/Hide Comments