پی ڈی ایم قیادت

پی ڈی ایم قیادت کے خلاف غداری کےمقدمے کا صوبائی حکومت کا اعلامیہ معطل

ویب ڈیسک: ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ )پی ڈی ایم( قیادت کیخلاف مقدمات کے معاملے پر پشاورہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کا اعلامیہ معطل کردیا۔
پشاورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور کابینہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 13ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ صوبائی حکومت کے پی ڈی ایم قائدین کے خلاف مقدمات درج کرنے سے متعلق اعلامیہ کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب