دیربالا میں بارشوں نے تباہی مچا دی

دیربالا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 10 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر جاں بحق

دیربالا میں دو دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، 10 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے، کمراٹ روڈ کے کنارے آباد کئی ہوٹل اور کیفے سیلاب کی نذر ہوگئے، مزید جانی و مالی نقصانات کا اندیشہ
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، گزشتہ دو روز سے جاری موسلادھار بارش کے دوران دیربالامیں 10 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جان بحق ھوگئے، کمراٹ روڈ کے کنارے آباد تیس سے زائد ھوٹل اور کیفے سیلاب کے نذر ھوگئے، درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں۔
دریائے پنجکوڑہ میں طغیانی سے واڑی موھا اور نرھنڈ خوڑ کے مقام پر سڑک کا بڑا حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا سڑک کا بڑا حصہ بہہ جانے سے دیر کا پشاور سے زمینی رابطہ منقطع ھوگیا ھے۔
دیہاتی علاقوں میں سڑکیں اور رابطہ پل بھی سیلاب میں بہہ جانے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور، دیہی علاقوں میں متعدد کچے مکانات منہد م ہو گئے، بازاروں میں سبزی کی قلت بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں مزید جانی و مالی نقصانات کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  میاں نواز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے