کپتان بابر اعظم کا ٹوئٹ

سیلابی صورتحال پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹوئٹ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کپتان بابر اعظم نے نے ملک میں سیلابی صورتحال پر اہم بیان جاری کیا ہے، اپنی ٹوئٹ میں بابر اعظم نے لکھا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے دعا گو ہوں، یہ وہ لمحہ ہے جب ہم سب کو ایک قوم کی حیثیت سے کھڑے ہونا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان

بابر اعظم نے مزید کہا کہ جتنی ممکن ہو سکے ہمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنی چاہیے، آگے بڑھیں اور ان افراد کیلئے اپنی طرف بہت ہر ممکن امداد کریں۔ بابر اعظم کے ٹوئٹ کو ہزاروں کی تعداد میں ان کے مداحوں نے پسند اور ری ٹویٹ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم اور رضوان سمیت متعدد کرکٹرز کو لیگز کیلئے این او سی جاری