خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال

خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال، منڈا ہیڈ ورکس ٹوٹ گیا، ریڈ الرٹ جاری

منڈہ ہیڈ ورکس سیلابی پانی میں بہہ گیا،چارسدہ،نوشہرہ اور گرد ونواح میں سیلاب کا یقینی خطرہ انتظامیہ کی طرف الرٹ جاری
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق 26 اگست کی رات گیارہ بجے چارسدہ میں منڈا ہیڈ ورکس کا آدھا حصہ سیلابی پانی کی وجہ سے تباہ، دو عدد ڈسچارج کنٹرول سیکشن پانی میں بہہ گئے سیلابی پانی تیزی سے نشیبی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے الرٹ جاری کر دیا گیا چارسدہ، نوشہرہ اور گردونواح کے علاقوں میں سیلاب کا یقینی خطرہ ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کی خاطر اپنے گھروں سے نکلیں اور حکومت کے مقرر کردہ کیمپوں میں تشریف لے جائیں۔
یاد رہے منڈا ہیڈ ورکس 2010 کے سیلاب میں محفوظ رہا تھا، خدارااس موقع پر سستی سے کام نہ لیں اور فوری طور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، انتظامیہ کی عوام سے اپیل.

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی