سوات میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ

سوات میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 15 افراد جاں بحق

سوات میں مختلف مقامات پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 15 افراد جاں بحق، 130 کلومیٹر سڑکیں، 15 رابطہ پل تباہ ہو گئے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق سوات میں مختلف مقامات پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تباہ کن سیلاب سے 130 کلومیٹر کی سڑکیں تباہ ہوگئیں ہیں، مجموعی طورپر 15 رابطہ پل مکمل اور جزوی طو رپر تباہ ہوئے جبکہ 100 سے زائد مکان اوردیگر عمارتیں بھی تباہ جبکہ 50 کے قریب ہوٹلز اور ریسٹورانٹ بھی سیلاب کے نذر ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے متعدد اضلاع میں فوری طور پر 30 اگست تک رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
یہ فیصلہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی سفارش پر کیا گیا جبکہ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ اور اس سے منسلک ندی، نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئَے پاکستانی وزیر پیٹرولیم متحرک