آفتاب شیرپاو

یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی مدد کا ہے،آفتاب شیرپاو

یہ وقت سیاست کا نہیں، ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر متاثرین کی امداد اور انکی بحالی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا ، آفتاب شیرپاؤ
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے سینئر وائس صدر آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ملک میں موجودہ سیلابی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث آنے سیلابوں سے ملک میں تباہی مچ چکی ہے اور تمام صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ عوام بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔
آفتاب شیر پاو کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی نے کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی مدد کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر متاثرین کی امداد اور انکی بحالی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاست ہوتی رہے گی لیکن موجودہ صورتحال میں ہماری پہلی ترجیح سیلاب متاثرین کی امداد اور ان کی بحالی ہونا چاہیے

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم