بابر اعظم

ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم سے مقابلہ ہمارے لئے صرف ایک میچ ہی ہے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ ایشیا کپ میچ کے حوالے سے پاکستان اور بھارت میں بہت زیادہ جوش اور ولولہ پایا جاتا ہے مگر ہمارے لئے یہ صرف ایک میچ ہے، میچ قبل بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور میدان میں اعتماد کے ساتھ اتریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اسی میدان میں آج سے گیارہ ماہ قبل ہم نے بھارت کو شکست دی تھی، بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہے اور مثبت کرکٹ کھیلنی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میرا یہ ایمان ہے کہ آپ کو پاکستان کیلئے کھیلنے کیلئے مزید کسی تحریک کی ضرورت نہیں یہی کافی ہے کہ آپ پاکستان کیلئے کھیل رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی نمائندگی اس بڑی سطح پر کرنا ہمارے لئے اعزاز ہے اور ہمارا ہدف ایک ہی ہے کہ ملک کو قابل فخر بنائیں ۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف