بابر اعظم اور روہیت شرما

بابر اعظم اور روہیت شرما بڑے ٹاکرے سے قبل خوشگوار موڈ میں

ایشیا کپ کے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کپتانوں کی خوشگوار موڈ میں گپ شپ ہوئی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کے درمیان تبادلہ خیال گزشتہ شب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی گرائونڈ میں ہوا تھا۔ملاقات اس وقت ہوئی جب بھارتی ٹیم ٹریننگ سیشن ختم کر کے واپس جا رہی تھی اور پاکستان کا ٹریننگ سیشن شروع ہونے والا تھا۔پاکستان اور بھارت کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کے ارکان کی بھی ملاقات ہوئی تھی۔

اس سے قبل ویرات کوہلی اور بابر اعظم بھی ایک دوسرے سے ملے تھے، ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں نے شاہین شاہ آفریدی سے بھی خیریت دریافت کی تھی۔کپتان بابر اعظم نے روہت شرما سے ان کی فیملی کے حوالے سے پوچھا، جس پر روہت شرما نے بتایا کہ وہ چار پانچ روز تک آئیں گے۔روہت شرما نے بابر اعظم سے ان کی فیملی کا پوچھا، بابر اعظم ابھی نہیں ہے کہہ کر مسکرا دیے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا