ایشیا کپ میں افغانستان نے پہلے ہی میچ میں سری لنکا ڈھیر کردیا

دبئی میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہی افغانستان کی ٹیم نے سری لنکا کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر فاتحانہ آغاز کیا ہے، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ، سری لنکا بلے باز افغانستان کے بائولر کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سری لنکا کی جانب سے سب سے بہترین سکور 38 رہا جو بوہونکا راجاپاسکے نے سکور کیا جبکہ چمیکا کرونارتنے 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان دو کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا، افغانستان کی جانب سے فضل اللہ فاروقی نے تین، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے دو دو جبکہ نوین الحق نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 10.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا، افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے اٹھارہ گیندوں پر چالیس رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے جبکہ حضرت اللہ زازئی 37 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا ڈی سلوا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات