انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، پہلا ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ نے جیتا تھا، انگلینڈ کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے پہلی اننگز کے سکور 151 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 415 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی ، انگلینڈ کی جانب سے بین فوکس نے 113 رنز ناٹ آئوٹ کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بین سٹوکس 103 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جنوبی افریقہ کی جانب سے انریچ نارٹیج نے تین، ربادا اور کیشو مہاراج نے دو دو جبکہ لونگی نیگیدی اور سائمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جنوبی افریقہ کی ٹیم کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی فلاپ رہی اور پوری ٹیم 179 رنز پر پویلین لوٹ گئی، کیجن پیٹرسین 42 اور راسی وین ڈر ڈوسن 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے اولے رابسن نے چار، جیمز اینڈرسن نے تین، بین سٹوکس نے دو جبکہ سٹیورٹ براڈ نے ایک وکٹ حاصل کی، بین سٹوکس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ آٹھ ستمبر سے اوول میں شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  دورہ آسٹریلیا، شدید بارش کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ