سرینا اور وینس ولیمز یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز میں شرکت کرینگی

سابق عالمی نمبر ون امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز اپنی بہن وینس ولیمز کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے کل سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز میں شرکت کرینگی، یاد رہے کہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سرینا ولیمز کے کیریئر کاآخری ٹورنامنٹ ہے وہ اعلان کرچکی ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کے بعد وہ ٹینس کورٹ میں کھیلنے کیلئے نہیں آئیں گی، چالیس سالہ سرینا ولیمز کو اپنی 42 سالہ بہن وینس کے ساتھ ڈبلز ویمنز میں شرکت کیلئے منتظمین کی جانب سے وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے، دونوں بہنوں نے آخری مرتبہ ڈبلز ایونٹ میں اکٹھے 2018 کے فرنچ اوپن میں شرکت کی تھی اور انہیں تیسرے رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، سرینا اور وینس نے پہلا ڈبلز ایونٹ فرنچ اوپن میں 1999 میں جیتا تھا جبکہ 14واں اور آخری ڈبلز اعزاز دونوں بہنوں نے ومبلڈن 2016 میں جیتا تھا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست