ویب ڈیسک: مردان کے تحصیل کاٹلنگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس فائرنگ کر کے خاندان کے سربراہ سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کاٹلنگ کے علاقے خرکی میں پیش آیا، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد قتل ہوئے، مقتولین میں باپ بیٹا، نواسہ اور ایک خاتون شامل ہے، چاروں کی لاشیں کاٹلنگ اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ مقتولین کے ایک رشتہ دار نے پولیس کو بتایا کہ مسلح ملزمان نے گھر کے سربراہ سمیت 4 افراد کو رسی سے باندھ کر قتل کیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
