کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، جیمز اینڈرسن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جیمز اینڈرسن جن کی عمر 40 برس ہو چکی ہے کا کہنا ہے کہ ابھی وہ مزید کھیلنے کیلئے تیار ہیں ، جیمز اینڈرسن نے جنوبی افریقہ کیخلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہفتے کے روز شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسڑیلوی فاسٹ بائولر گیلن میگراتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بین الاقوامی وکٹوں کی تعداد 950 کرلی ہے اب جیمز اینڈرسن کو سابق بھارتی فاسٹ بائولر کیپل دیو کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید پانچ وکٹیں درکار ہیں جس کے بعد ان سے آگے صرف آنجہانی شین وارن اور مرلی دھرن رہ جائینگے جن کی بین الاقوامی وکٹوں کی تعداد 1000 ہے، انگلینڈ نے ہفتے کے روز جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 85 رنز سے شکست دی اس میچ میں جیمز اینڈرسن نے مجمعوعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کیں، جیمز اینڈرسن اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 664 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ میں ابھی مزید کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ خود کو مکمل فٹ اور ردھم میں تصور کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ