لیبیا میں سیاسی ہنگاموں اور پرتشدد واقعات میں 23 افراد ہلاک، 140 زخمی

ویب ڈیسک: مہلک سیاسی ہنگاموں نے لیبیا کے دارالحکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔ طرابلس میں حکومت کے دعویدار 2 مسلح گروہوں کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
لیبیا کی وزارت صحت کے مطابق لڑائی میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہے جبکہ 140 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 64 خاندانوں کو لڑائی کے آس پاس کے علاقوں سے نکال دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ہفتے کے روز حکومت کے دعویدار 2 گروہوں میں خونی تصادم سے ملک دوبارہ مکمل جنگ میں ڈوب سکتا ہے۔
ایک دھڑا گورنمنٹ آف نیشنل یونٹی (جی این یو) کے نام سے طرابلس سمیت مغربی لیبیا پر حکومت کی دعویٰ رکھتے ہیں جبکہ طبرق شہر کی پارلیامنٹ بلڈنگ سمیت لیبیا کے مشرقی حصے پر ان کے مخالف، وزیر اعظم فتحی علی باشاغا کا دھڑہ حکمرانی کی دعویٰ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  باڑہ سیاسی اتحاد کا امن تحریک شروع کرنے کا اعلان