پریمیئر فٹبال لیگ، لیورل پول کی بورن مائوتھ کیلئے نو صفر سے جیت

جاری پریمیئر فٹبال لیگ میں لیورپول کی ٹیم نے بورن مائوتھ کی ٹیم کو نو صفر سے شکست پریمیئر لیگ کی بڑی کامیابی حاصل کرلی، یہ لیور پول کی جاری پریمیئر لیگ میں چار میچوں کے بعد پہلی کامیابی ہے، لیور پول کی جانب سے روبرٹو فیرمینو اور لیوس ڈیز نے دو دو جبکہ ہاروے ایلوٹ، ٹرینٹ الیگزینڈر، ورجیل وین ڈیجک ، فابیو اور کرس نے ایک ایک گول سکور کیا، یہ چوتھا موقع ہے کہ پریمیئر لیگ میں کسی ٹیم نے نو گول سے کامیابی حاصل کی ہے، 1995 میں مانچسٹر یونائٹڈ نے ایپسوچ کو نو صفر سے شکست دی تھی، گزشتہ سال بھی مانچسٹر یونائیٹڈ نے سائوتھہیمٹن کو نو صفر سے ہرایا تھا جبکہ 2019 میں لیسٹر شائر نے بھی سائوتھہمٹن کو نو صفر سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان