نوواک کی غیر موجودگی میں نڈال یو ایس اوپن جیتنے کیلئے فیورٹ

سربیا کے ٹینس کھلاڑی  نوواک ڈچکووچ جنہوں نے کل  سے شروع ہونے والے سال کے آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن  سے دستبرداری کا اعلان کر رکھا کے بعد اب یو ایس اوپن کو جیتنے کیلئے سپین کے کھلاڑی رافیل نڈال فیورٹ بن کر سامنے آگئے ہیں، 36 سال رافیل نڈال پانچویں مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے کورٹ میں اتریں گے جبکہ کامیابی کی صورت میں وہ 23 گرینڈ سلام اعزازات بھی اپنے نام کرلیں گے، رافیل نڈال جو اس وقت فٹنس مسائل بھی دوچار ہیں 2017،2013،2010 اور 2019 میں یہ اعزاز جیت چکے ہیں ومبلڈن اوپن میں پیٹ کے پٹھوں میں تکلیف کے باعث سیمی فائنل میچ سے دستبرار ہو گئے تھے تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ تو نہیں ہیں لیکن مقابلوں کیلئے تیار ہیں ان کا کہنا ہے کہ پریکٹس کے دوران وہ زیادہ طاقت کا استعمال نہیں کر رہے ہیں بالخصوص سروس کراتے ہوئے وہ احتیاط سے کام لے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ یو ایس اوپن میں کامیابی حاصل کروں۔

مزید پڑھیں:  ردھم کی بحالی، شاہین آفریدی کی کیویز کیخلاف 2 ٹی 20 میچز میں شرکت مشکوک