ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ، مینز ڈبلز سیمی فائنل میں بھارتی جوڑی کو شکست

ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مینز ڈبلز ایونٹ میں بھارت کی جوڑی ستوک سائراج رنکیریڈی اور چراغ شیٹھی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد بھارت کانسی کا تمغہ ہی جیت سکا، یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ کے مینز ڈبلز ایونٹ میں بھارت کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں بھارتی جوڑی کو ملائیشیا کی جوڑی جو ایرون چیا اور سووائی یک پر مشتمل تھی نے بائیس بیس، اٹھارہ اکیس اور سولہ اکیس سے شکست دی ، یہ چھٹا موقع ہے کہ ستوک سائراج اور چراغ شیٹھی کی جوڑی کو ملائیشین جوڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ابھی حال ہی میں بھارتی جوڑی کو ملائیشین جوڑی نے کامن ویلتھ گیمز میں شکست دی تھی اس شکست کے باوجود بھارتی ٹیم کیلئے حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ 2011 کے بعد بھارت ورلڈ چیمپئن شپ میں کوئی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوسکا ہے 2011 میں مکس ڈبلز میں جوالا گٹا اور اشونی پونپا نے بھارت کیلئے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ