کمراٹ اور کالام میں پھنسے سیاحوں کی بذریعہ ہیلی کاپٹر محفوظ مقام پر منتقلی

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر کالام اور کمراٹ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی گئی، حکومت نے ریسکیو آپریشن کے لیے مزید دو ہیلی کاپٹر مانگ لیے۔
ویب ڈیسک:تفصیلات کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث خیبر پختونخوا کے علاقہ کالام میں سیاح پھنس گئے۔ راستے بند ہونے کے باعث پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا تھا۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا نے سیاحوں کو نکالنے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر فراہم کردیا۔ ہیلی کاپٹر مقامی لوگوں کے لیے امدادی سامان لے کر کالام اور کمراٹ پہنچا اور وہاں سے سیاحوں کو نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔
کمراٹ سے 30 افراد کو شرینگل یونیورسٹی منتقل کیا گیا جب کہ کالام سے 85 افراد کو سیدو شریف ائیرپورٹ منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئَے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم