سیلاب زدگان کیلئے امداد لے کر ترکی طیارہ کراچی پہنچ گیا

ویب ڈیسک: صوبہ سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی امداد لیکر ترکی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔
ترکی فضائیہ کےطیارے نے امدادی سامان کے ہمراہ اتوارکی رات جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر خان اور صوبائی وزیر سعید غنی نے ترکی کے حکام سے ریلیف کے لیے پہنچنے والے سامان کو وصول کیا۔
ترکی سے پہنچنے والے ٹینٹ کھانے پینے کی اشیا، مچھر دانیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ترکی کے سفارتخانہ کے حکام اور این ڈی ایم اے حکام بھی ائرپورٹ پر موجودتھے۔ ترکی کی جانب سے ملنے والا امدادی سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی ،وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں کچے مکان کی چھت گرنے سے نوجوان جاں بحق