ملک میں سیلاب سے تباہ کاریاں، اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب ریلوں نے ہر طرف تباہی پھیر دی ہے۔
این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سیلاب اوربارشوں کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 28 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 14 جون سے اب تک 1061 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 16 اموات خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئی۔ سندھ میں 2، گلگت بلتستان 2، بلوچستان 4 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد لقمہ اجل بن گے۔ جاں بحق افراد میں 359 بچے، 470 مرد اور 210 خواتین شامل ہیں۔
بارشوں اور سیلاب سے اب تک سب سے زیادہ اموات سندھ میں 349 ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے 48 افراد زخمی ہوئے۔ زخمی افراد کی تعداد 1575 ہو گئی ہے۔
اين ڈى ايم اے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھرمیں سیلاب سے 9 لاکھ 92 ہزار 871 گھروں کو نقصان پہنچا۔ 7 لاکھ 27 ہزار 144 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ 157 رابطہ پلوں کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  ایسا کونسا ملک ہے جہاں جلسہ اختتام میں‌تاخیر پر دہشتگردی پرچہ کاٹا جاتا ہے؟