چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

عمران خان کی براہ راست تقریر پر پابندی کا پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہاہیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی براہ ہراست تقریر پر پابندی کا پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 5 ستمبر تک مطعل کرکے پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں پیمرا نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ پیمرا کو اختیار نہیں کہ وہ پابندی کا کوئی حکم جاری کرے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں تقریر پر پابندی کی کوئی مناسب وجوہات نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے عمران خان کی لائیو تقریر نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کردیا اور پیمرا اور اٹارنی جنرل نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ پیمرا افسر نامزد کرے جو پیش ہوکر نوٹیفکیشن کے اجرا کی وضاحت کرے۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم