فلڈ رپورٹنگ

خیبر پختونخوا میں سیلاب زدگان کی مدد کیلیے فلڈ رپورٹنگ موبائل ایپلی کیشن تیار

سیلاب کی تباہ کاریوں میں متاثرین کی بروقت مدد کے لیے صوبہ خیبر پختون خوا میں فلڈ رپورٹنگ موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی گئی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان کی خصوصی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر فلڈ رپورٹنگ موبائل ایپلی کیشن تیار کر لی گئی۔
فلڈ رپورٹنگ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے سیلاب زدگان دوائی یا خوراک جیسی ضروری مدد سے متعلق رپورٹ کر سکیں گے۔
صوبائی وزیر عاطف خان کے مطابق ایپ کے ذریعے اطلاع ملتے ہی متعلقہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) فوری طور پر متاثرہ علاقے اور متاثرین میں فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے گی۔
ایپلی کیشن میں متاثرین تک ریلیف پہنچنے اور فیڈبیک کی نگرانی کا پورا نظام بنایا گیا ہے۔ موبائل ایپ کے ذریعے عوام حادثات کی نوعیت اور درکار مدد کی فوری رپورٹنگ کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  ملکی مفاد کیخلاف بیان سے کر لاتعلقی کا اظہار پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، عطا تارڑ