بغاوت کا مقدمہ، شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج

ویب ڈیسک:اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ہے۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے شہبازگل کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے درخواست ضمانت خارج کر دی۔
گذشتہ روز اسلام آباد کی سیشن عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ملزم شہبازگل پر بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد ہے اور ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی