سوڈان میں شدید سیلاب سے 100 اموات، ہزاروں خاندان بےگھر

ویب ڈیسک: سوڈان کے مختلف شہروں میں سیلاب نے تقریباً 100 افراد کی جانیں لے لی ہیں اور ہزاروں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔
سیلاب کی تباہ کاریاں کے باعث دریائے نیل، جزیرہ، وائٹ نیل، مغربی کردوفان، جنوبی دارفر اور کیسیل ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔
سوڈان سول ڈیفنس کونسل کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 99 ہوگئی ہے جبکہ 93 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 24 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
سوڈان کے ایمرجنسی رسپانس پلان کے مطابق 2022 میں 460,000 سے زیادہ لوگ سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ کئی عرب ممالک مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خوراک اور طبی امداد کی پیشکش کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ