ویب ڈیسک: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا ہے کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، قرضہ واپس قوم نے کرناہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا ہے کہ کہ آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا ہے جیک پاٹ نہیں لگا، 20 سے زیادہ مرتبہ لیے گیے قرض پر وزرا شادیانے بجا رہے ہیں، یہ قرض واپس قوم نے کرنا ہے۔
شیخ رشید نے ستمبر کو اہم مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ستمبر کا مہینہ ستم گر ہوگا، بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پانی کا ریلا گزرنے کے بعد عوام کا ریلا سڑکوں پر آئے گا، کروڑوں افراد کی بقاء کی جنگ میں سیاستدان اب بھی دست و گریباں ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ سفید پوش ہی نہیں صاحب حیثیت بھی بجلی کے بل ادا نہیں کر پا رہے ہیں، حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں، مقبولیت کا پتہ چل جائے گا۔
Load/Hide Comments