سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کو فوری امداد کی ضروری ہے، انتونیوگوتریس

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہےعوام سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، پاکستان کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ رکن ممالک سے سےہنگامی مدد کےحوالےسے دفترخارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ پاکستان کے فراخدل لوگوں کو مصیب میں دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے۔ پاکستان کے عوام سیلاب ے متاثر ہوئے ہیں ، انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔ پاکستان کو عالمی امداد کی فوری ضرورت ہے۔
انتونیوگوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب سے ماترہ لوگوں کے لیے 16 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی ہے، اقوام متحدہ 52 لاکھ متاثر افراد کو خوراک اور ضروری اشیا فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:  ملت ایکسپریس واقعہ: خاتون کی موت حادثاتی قرار