پاکستان سیلاب سے شیدید متاثر، عالمی مدد کی فوری ضرورت ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: پاکستان میں سیلاب سے بےپناہ تباہی ہوئی، سیلاب سے جو تباہ کاری ہو ئی ناقابل بیان ہے، پاکستان کو اس وقت بین الاقوامی امداد کی فوری ضرورت ہے۔
دفترخارجہ میں اقوام متحدہ رکن ممالک سے سے ہنگامی مدد کےحوالےسے تقریب سے خطاب کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براہ راست متاثرہو رہا ہے، پاکستا ن بارشوں اور سیلا ب کے باعث سنگین مسائل اور بحران سے دوچار ہے، سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے عالمی امداد کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے رواں سال غیر معمولی بارشیں ہوئیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان پر بری طر ح مرتب ہوئے، سیلاب سے بے پناہ تباہی ہوئی جو ناقابل بیان ہے، مواصلاتی نظام درہم برہم ہوا فصلیں بھی تباہ ہوئیں۔ سیلاب سے لائیو اسٹاک اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے بڑی تعداد میں متاثرین کھلے آسمان کے نیچے زندگی بسر کررہےہیں،ہر نیا روز متاثرین سیلاب کے لیے قیامت خیز ہوتاہے، ان کے لیے خوراک ،چھت اور بحالی بڑا چیلنج ہے، سیلاب متاثرین کے علاقے زیر آب ہیں وہاں پر لوگ چھت سے محروم بھی ہوگئے ، سیلاب متاثرین کو فوری طور خیموں اور مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی کا فیصلہ