نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں سندھ کی جیت

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے کھیلے گئے پہلے میچ میں سندھ کی ٹیم سدرن پنجاب کو با آسانی 42 رنز سے شکست دیدی، سندھ کی ٹیم نے سدرن پنجاب کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 147 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔سندھ کی ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد 42 رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ صائم ایوب نے 30 اور شرجیل خان نے 24 رنز اسکور کیے۔سدرن پنجاب کے محمد الیاس اور ثمین گل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب 17ویں اوور میں 105 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، شرون سراج 36 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔سندھ کی طرف سے سہیل خان نے 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دانش عزیز اور زاہد محمود نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا