سوشل میڈیا پر مریم نواز کی سیلاب متاثرین کے ساتھ تصاویر پر تنقید کی بوچھاڑ

پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل) ن کی نائب صدر مریم نواز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے ساتھ تصاویر پر تنقید کی بوچھاڑ، ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا فیشن کاپی کرنے اور اسی انداز میں فوٹو سیشن کرنے کا الزام
ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی کے دورے کے دوران سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور وہ متاثرہ خواتین سے غمگین حالت میں گلے بھی ملتی دکھائی دیں۔
یاد رہے کہ مریم نواز کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے اور متاثرین کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کے فوٹوز اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ جس طرح 2010 کے سیلاب کے بعد ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے پاکستان کا دورہ کرکے متاثرہ خواتین کے ساتھ سیاہ لباس میں تصاویر بنوائی تھیں، اسی طرح مریم نواز نے بھی ان کا سٹائل کاپی کرکے صرف فوٹو سیشن کروایا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے مریم نواز پر صرف فوٹو سیشن کے لیے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا الزام لگایا اور انہیں اس بات پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ انہوں نے متاثرین کے لیے کسی امداد کا اعلان نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال سمیت 3ملزمان اشتہاری قرار