مشکل گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ

مشکل گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ سیلاب متاثرین کیلئے بڑی امداد کااعلان

چین نے ایک بار پھر دوستی اور محبت کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کی بحالی اور مدد کیلئے 100 یو آن امداد کا اعلان کر دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق چین کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلیے 100 ملین یوآن (ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر) امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 25000 خیموں اور دیگر امدادی اشیا کے ساتھ چینی فضائیہ کی پروازیں 300 خیموں کی پہلی کھیپ لے کر آج اور کل کراچی پہنچیں گی۔ چینی سفیر کراچی میں امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے ۔
چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ نے سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قیادت اور عوام سے یکجہتی کے پیغامات بھیجے ہیں،
صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کو چینی قیادت کی جانب سے پیغام پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے پہنچایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چینی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح چین کی قیادت اور عوام نے پاکستان دوستی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب