بارشوں اور سیلاب

بارشوں اور سیلاب سے ایک دن میں 36 افراد لقمہ اجل

ویب ڈیسک: ملک میں بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد جان بحق ہو گئے۔ 14 جون سے اب تک 1662 افراد جاں بحق جبکہ 3ہزار 554 زخمی ہوچکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق سندھ میں 405، ‏بلوچستان 249، پنجاب 187 جبکہ خیبر پختونخوا میں 257 افراد سیلاب کے باعث افراد جاں بحق ہوئے۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں 41 اور گلگت بلتستان میں 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 7لاکھ 30ہزار483مویشی مرچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بلوچستان میں ایک ہزارکلومیٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں جبکہ 18پلوں کو نقصان پہنچا۔ سندھ میں 2ہزار328کلو میٹر شاہراہوں اور60 پلوں کو نقصان پہنچا۔ پنجاب میں 130، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 589 کلومیٹر سڑکیں متاثر اور 84 پلوں کو نقصان پہنچا۔ گلگت بلتستان میں 16کلومیٹر شاہراہ اور 65 پل متاثر ہوئے،این ڈی ایم اے

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز