کیوی آل رائونڈر کولن ڈی

کیوی آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈ کولن ڈی گرینڈہوم نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ فٹنس مسائل کی وجہ سے مجھے یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اب میری عمر بڑھ رہی ہے اور ساتھ ساتھ ٹریننگ بھی مشکل ہوتی جا رہی ہے ، کولن کا کہنا تھا کہ اب مجھے یہ دیکھنا ہے کہ کرکٹ کے بعد مجھے کیا کرنا ہے ، آل رائونڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے نیوزی لینڈ کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کا موقع ملا اور میں اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر پر فخر کرتا ہوں 36کولن ڈی گرینڈہوم کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر دس سال پر محیط ہے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 115 میچ کھیلے ہیں ، کولن نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز زمبابوے کیخلاف 2006 میں زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے کیا تھا ، کولن زمبابوے ہی پیدا ہوئے تاہم 2006 میں انہوں نے زمبابوے کو چھوڑ دیا تھا ، کولن نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 29 ٹیسٹ میچوں میں دو سنچریاں، آٹھ نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ 49 وکٹیں بھی لیں ، نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیلے گئے 45 ون ڈے میچوں میں کولن نے 742 رنز سکور کئے اور 30 حاصل کیں جبکہ کھیلے گئے 41 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انہوں نے 505 رنز بنائے اور بارہ وکٹیں بھی لیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا