یو ایس اوپن

یو ایس اوپن، ایما، نومی اور ایلینا کی پہلے ہی رائونڈ میں چھٹی

یو ایس اوپن کی دفاعی چیمپئن برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکونو کو پہلے ہی رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایما کو پہلے رائونڈ میچ میں فرانس کی کھلاڑی ایلیز کارنیٹ نے با آسانی چھ تین اور چھ تین سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کیا، ایک اور میچ میں ومبلڈن اوپن چیمپئن کی فاتح قازقستان کی ایلینا رائباکینا کو بھی پہلے ہی رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ایلینا کو فرانس کی کلارا برل نے چھ چار اور چھ چار سے شکست دی، جاپان سے تعلق رکھنے والی ٹینس کھلاڑی اور دو دفعہ کی یو ایس چیمپئن نومی اوساکا کو بھی پہلے ہی رائونڈ میں امریکی کھلاڑی ڈینیلی کولنس نے سات چھ (سات پانچ) اور چھ تین سے شکست دیدی، پولینڈ کی کھلاڑی آئیگا سوئیٹیک پہلے رائونڈ میچ میں اپنی حریف اطالوی کھلاڑی جیسمین پولینی کو چھ تین اور چھ صفر سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا