نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 18 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو 18 رنز سے شکست دیدی، خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، خیبرپختونخوا کی جانب سے کامران غلام نے 39، محمد سرور آفریدی نے 30 ناٹ آئوٹ جبکہ عادل امین نے چوبیس رنز بنائے، سینٹرل پنجاب کی جانب سے علی اسفند نے دو جبکہ احمد دانیال، وہاب ریاض ، اسامہ میر اور عرفان خان نیازی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم 19.1 اوورز میں 147 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ اٹھارہ رنز کے فرق سے ہار گئی، سینٹرل پنجاب کی جانب سے طیب طاہر نے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ احمد شہزاد نے 26 رنز بنائے، خیبرپختونخوا کی جانب سے عمران خان سینئر نے چار، آصف آفریدی اور محمد عمران نے دو دو جبکہ ارشد اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا