روپے کی قدر میں اضاف

روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 219 روپے کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3روپے کمی کے بعد 219روپے اور انٹر بینک میں 1.37روپے کی کمی کے بعد 218.75روپےکا ہوگیا، زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب میں کمی کے باعث روپیہ مستحکم ہوا.
ویب ڈیسک:تفصیلات کے مطابق ڈالر کے انٹربینک ریٹ 220 روپے اور 219روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 222 روپے, 221روپے اور 220روپے سے گھٹ کر 219روپے کی سطح پر آگئے۔
انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر 1.37روپے کی مزید کمی سے 218.75روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالر کی قدر میں 3روپے کی کمی سے 219 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد سیلاب متاثرین کے لیے اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں اور ممالک کی ذرمبادلہ میں مالی امداد آنے سے ڈالر کی تنزلی جاری رہی۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ طے پانے اور ایرانی تیل کی سپلائی بحال ہونے سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جس سے پاکستان بھرپور انداز میں استفادہ کرسکے گا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا