سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، یومِ دفاع کی تقریب ملتوی

ویب ڈیسک: پاک فوج نے 6 ستمبر کو ہونے والی یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ملتوی کردی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 6 ستمبر کو ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر کو ہر سال یوم دفاع و شہدا منایا جاتا ہے۔ یوم دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان