”میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں”، عمران خان

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں دہشتگردی کے مقدمے میں پیشی کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر صحافیوں نے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔
عمران خان نے عدالت آمد پر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کی اہلیہ پر ملک ریاض سے ہیروں کا ہار لینے کا الزام ہے کیا لیا تھا؟ جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیرے بہت سستی چیز ہیں کوئی مہنگی چیز کی بات کرو۔
ایک صحافی نے سوال کیا تو اس پر عمران خان نے یہ جواب دیا ”میں ان کے لیے ہر روز خطرناک ہو رہا ہوں”۔
گزشتہ روز توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ایک رپورٹر مجھے تنگ کررہا تھا تو میں نے اس سے کہا تھاکہ میں خطرناک ہوں۔

مزید پڑھیں:  بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ