پاک فوج کا سید علی گیلانی کو بھرپور خراج عقیدت

پاک فوج کا سید علی گیلانی کو بھرپور خراج عقیدت

ویب ڈیسک: پاک فوج نے تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر انہیں بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر سید علی شاہ گیلانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے بھارتی غاصبیت کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کشمیر کی تحریک آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھایا۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سید علی گیلانی کی تمام عمر حق خود ارادیت کے لیے جدجہد میں گزری۔ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حق خود ارادیت کی جنگ لڑی۔
ترجمان پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کی جدوجہد آئندہ نسلوں کے لیے مثال رہے گی۔
واضح رہے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق سربراہ سید علی گیلانی کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور :بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان سے ٹک ٹاکر کو قتل کردیا