یو ایس اوپن

یو ایس اوپن میں سرینا ولیمز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق عالمی نمبر ون امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے دوسرے رائونڈ میچ میں ایسٹونیا کی کھلاڑی اینیٹ کونٹاویٹ کو سات چھ (سات چار) ، دو چھ اور چھ دو سے شکست دیکر تیسرے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے،
چالیس سالہ سرینا ولیمز نے اس ٹورنامنٹ سے قبل اعلان کیا تھا کہ یہ ان کے ٹینس کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہے، تیسرے رائونڈ میں اب سرینا کا مقابلہ آسڑیلیا کی کھلاڑی اجلا ٹوملجووک کے ساتھ ہوگا، ایک اور میچ میں عالمی تین کھلاڑی یونان کی ماریہ سکاری کو چین کی کھلاڑی وانگ ژائی یو نے سخت مقابلے کے بعد تین چھ، سات پانچ اور سات پانچ سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، یہ پہلا موقع ہے کہ چین کی کھلاڑی وانگ ژائی یو کسی گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ تک پہنچی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار