حفاظتی بند، فلڈ پروٹیکشن والز

خیبرپختونخوا کےحساس مقامات پر حفاظتی بند، فلڈ پروٹیکشن والز تعمیر کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے سیلابی صورتحال سے بچنے کیلئے صوبے کے حساس مقامات پر حفاظتی بند اور فلڈ پروٹیکشن والز کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوامحمودخان کی زیرصدارت صوبے میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ محمود خان کو سیلاب صورتحال اور جاری امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں اضافہ، 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ آئندہ کسی بھی سیلابی صورتحال میں نقصانات کم سے کم کر سکیں، سیلاب متاثرین کو حکومت کی نئی پالیسی کے مطابق مالی امداد فراہم کی جائے۔
وزیراعلیٰ محمودخان نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ امدادی اشیاء کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنائی جائے، غیر مستحقین میں ریلیف اشیاء کی تقسیم برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا معذور افراد کو ماہانہ وظائف دینے کا اعلان